 |  عراق میں نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے |
عراق میں ایک فوجی کیمپ پر مارٹر اور بموں سے حملہ کیا گیا جس میں چار فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ بغداد کے شمال میں خان بنی صید کی مقام پر ہوا۔ اس کے علاوہ بغداد میں عراقی فوج کا ایک کارواں بھی بم حملے کا نشانہ بنا۔ اس حملے میں دو شہری ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ اس واقعے میں دو فوجی بھی زخمی ہوئے۔ عراق میں اپریل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی ملک میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ ان واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائیس نے عراق کے دورے کے دوران کہا کہ ملک میں تشدد کے خاتمے کے لیے سیاسی عمل میں مزید پیش رفت کی ضرورت ہے۔
|