 |  تازہ کارروائیوں میں ایک سو کے قریب شدت پسند مارے گئے ہیں: امریکہ |
امریکی فوج نے کہا ہے کہ شمال مغربی عراق میں مزاحمت کاروں کے خلاف میٹاڈور کے کوڈ نام سے کی جانے والی کارروائی کامیاب ہوئی ہے اور علاقہ دہشت گردوں سے صاف ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔ امریکی فوج کےمطابق ہفتے بھر جاری رہنے والی اس کارروائی کے دوران ایک سو پچیس مزاحمت کار ہلاک ہوئے جب کہ ان کے نو افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے۔ فوج کے مطابق اس مہم کے نتیجے میں مزاحمت کار عراق کے مغربی علاقوں کی طرف چلے گئے ہیں۔ بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بھی خبریں ہیں کہ یہاں کے گورنر کو اس لیے اغواء کیا گیا کہ ان کا قبیلہ عراق میں القاعدہ تنظیم کے اہم سرغنہ ابو مصعب الزرقاوی کے طرفداروں کو پکڑے ہوئے ہے۔ |