BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 May, 2005, 07:52 GMT 12:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں تشدد، جاپانی اغواء
عراق
گزشتہ ہفتوں میں عراق میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے
بغداد کے مرکزی علاقے میں دو خودکش کار بم دھماکے ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا کار بم شہر کے تجارتی مرکز میں پھٹا جس سے کم ازکم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف ایک امریکی فوجی قافلے کو بنایا گیا تھا لیکن امریکی فوجی قافلے کو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور مرنے اور زخمی ہونے والے تمام عراقی شہری تھے۔

جانی نقصان کے علاوہ دھماکے سے علاقے میں مالی نقصان بھی کافی ہوا ہے۔ اس دھماکے سے اردگر کی دکانوں کو نقصان پہنچا اور قریب میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

چند گھنٹے بعد دوسرا دھماکہ اسوقت ہوا جب بارود سے بھری گاڑی دریائی پولیس کے ہیڈ کوارٹر سے ٹکرا دی گئی۔متعدد پولیس والے زخمی ہوئے۔

News image
بغداد دھماکے روز مرہ کامعمول بن گئے ہیں

دریں اثنا عراق میں ایک اور جاپانی باشندے کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ اغوا کی اس واردات پر تبصرہ کرتے ہوئے جاپان کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ عراق سے اپنے چھ سو کے قریب فوجیوں کو واپس نہیں بلائے گی۔

جاپانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اکی ہیکو سیتو جس برطانوی کمپنی میں ملازم تھے اس نے سیتو کے اغوا ہونے کی اطلاع دی ہے۔

News image
اغوا ہونے والے جاپانی ایک برطانوی کمپنی کے ملازم ہیں

سیتو جس کار میں سوار سفر کر رہے تھے اس میں سوار باقی لوگوں کو شدت پسندوں نے ہلاک کر دیا ہے۔

عراق میں انصارالسناء نامی ایک تنظیم نے ایک ویب سائٹ کے ذریعے سیتو کو اغواء کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد