BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 May, 2005, 06:33 GMT 11:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی فوج کے ہاتھوں 75 ہلاک
فائل فوٹو
عراق میں موجود امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شام کی سرحد کے قریب مزاحمت کاروں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن میں تقریباً پچھہتر افراد ہو ہلاک کر دیا ہے۔

امریکی فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی سرحد کے قریب صوبہ الانبار کا یہ علاقہ سمگلنگ کے راستے اور غیرملکی جنگجوؤں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پچھہتر افراد کی ہلاکتیں آپریشن کے ابتدائی چوبیس گھنٹے میں واقع ہوئی۔

تاہم بیان میں آپریشن شروع کیے جانے کے وقت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی اور نہ ہی یہ وضاحت کی گئی ہے کہ آیا کوئی امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

دریں اثناء عراقی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی بغداد میں ہونے والے خودکش کار بم حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی گاڑی ایک چوک میں کھڑی پولیس کی گاڑیوں سے ٹکرا دی۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری شامل ہیں۔

بغداد میں حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بم حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے درجنوں افراد میں سے بہت کا تعلق عراقی سکیورٹی فورسز سے تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد