BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 May, 2005, 15:40 GMT 20:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کابینہ کی تکمیل میں مشکلات
عراق میں نئی کابینہ
وزیر اعظم ابراہیم جعفری نے سب سے پہلے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
عراقی دارالحکومت بغداد میں عراق کی نئی عبوری حکومت کے وزراء نے اپنے عہدوں کے حلف اٹھایا۔

عراق کے نئے وزیر اعظم ابراہیم جعفری نے سب سے پہلے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

عراق میں اس سال جنوری میں عام انتخابات منعقد کرائے گئے تھے۔ تاہم اب بھی کابینہ میں کچھ اہم عہدوں پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا ہے۔

مبصرین کے مطابق کابینہ میں عراق کے مختلف لسانی برادریوں کی موزوں نمائندگی نہایت ہی اہم ہے۔ اب تک کابینہ میں وزارت دفاع اور تیل سمیت سات عہدوں پر تقرریاں نہیں ہوئی ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ان پر سنی مسلمانوں کو فائز کیا جائے گا، حالانکہ سنیوں کی بڑی جماعتوں نے انتخابات کا بائکاٹ کیا تھا۔

اب تک وزیر تیل، دفاع، بجلی، صنعت، انسانی حقوق اور دو نائب وزراء اعظم کے عہدوں پر اتفاق نہیں ہو پایا ہے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق تقریب شروع ہونے سے ٹھیک پہلے تک اس سلسلے میں مزاکرات جاری تھے تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہےکہ حکومت کو اس ناکامی سے دھکہ تو لگا ہے تاہم وہ اب بھی کوشش کر رہی ہے کہ سنیوں کو سیاسی عمل میں شامل کیا جائے۔

اسی دوران پچھلے ہفتے نئی کابینہ کے اعلان کے بعد عراق میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

66عراق ٹائم لائن
عراق میں گزشتہ ایک صدی کے اہم واقعات
66عراق کے لیےاچھا کیا؟
انتخابات وقت پر یا لڑائی کے خاتمے کا انتظار
66عراق: الیکشن کے بعد
عراق سے غیرملکی فوجیں کب واپس جائیں گی؟
66مزاحمت کےدو سال
عراقی جنگ سے کس کو فائدہ ہوا کس کو نقصان
ریت کا طوفان
عراق میں موسم بھی اتحادی فوج کے مقابل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد