عراق: اجتماعی قبر میں سینکڑوں دفن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی عراق میں ماہرین اس اجتماعی قبر کا معائنہ کر رہے ہیں جس کے بارے میں خیال ہے کہ اس کے اندر پندرہ سو کے قریب افراد دفن کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان افراد کو سماوہ شہر کے نزدیک ایک قطار میں کھڑا کر کے گولیاں مار دی گئیں اور پھر اٹھارہ کے قریب چھوٹی خندقوں میں دفن کر دیا گیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان افراد کو اسی کی دہائی کے اواخر میں شمالی عراق سے زبردستی یہاں لا کر ہلاک کیا گیا تھا۔ توقع ہے کہ یہ شواہد سابق صدر صدام حسین کے خلاف مقدمے میں استعمال کیے جائیں گے۔ اجتماعی قبر سے ملنے والی 113 لاشوں میں سے پانچ کے علاوہ سب ہی عورتوں اور چھوٹے بچوں کی ہیں۔ ان کے خاص قسم کے کپڑوں سے لگتا ہے کہ وہ سب کرد باشندے ہیں۔ ایک لاش ایک بوڑھی عورت کی ہے جس کے دانت اصلی نہیں تھے۔ ایک لاش ایک نوجوان لڑکی کی ہے جو اپنے ساتھ چیزوں کا تھیلا پکڑے ہوئے تھی۔ عراقی اہلکاروں کے مطابق ملک میں اجتماعی قبروں کی تقریباً 300 کے قریب سائٹس ہیں۔ تاہم صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ دوسری جگہ ہے جس کی پوری طرح تحقیق ہو رہی ہے۔ بغداد کے جنوب میں تقریباً 300 کلو میٹر دور سماوا کے قریب یہ جگہ گزشتہ برس دریافت کی گئی تھی۔ تاہم اس کی پوری طرح سے چھان بین اس مہینے سے پہلے تک شروع نہیں ہوئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||