بغداد: دھماکے میں سترہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک مصروف علاقے میں کار بم حملے میں سترہ افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ یہ دھماکہ بغداد کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر پانچ منٹ پر ہوا۔ یہ تیسرا دن ہے کہ بغداد میں لوگ کار بم حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ جمعہ کو ایک حملے میں سولہ اور جمعرات کو تئیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بدھ کو شمالی عراق میں اربیل میں پچاس افراد پولیس ریکروٹوں پر حملے کا نشانہ بن گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ سنیچر کی صبح ہونے والے حملے کا نشانہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کا تین گاڑیوں پر مشتمل کارواں تھا۔ اپریل کے آخر میں نئی حکومت کے قیام کے بعد اب تک تشدد کی وارداتوں میں کم سے کم دو سو پچاس افراد مارے جا چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||