 |  یہ حملے نئی عراقی حکومت کے قیام کے اگلے ہی روز پیش آیا |
شمالی عراق میں ایک خودکش حملے میں کم سے کم پچاس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ ایک کردش سیاسی جماعت کے دفتر پر ہوا جہاں پولیس میں بھرتی کا کام بھی ہوتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے اربیل شہر میں کردش جمہوری پارٹی کے دفتر میں جمع کچھ پولیس ریکروٹوں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملے ایسے وقت ہوا ہے جب عراق میں خودکش حملوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ان حملوں کا میادہ تر نشانہ عراقی پولیس اور فوج کے اہلکار ہوتے ہیں۔ یہ تازہ ترین حملہ عراق میں نئی حکومت کی حلف برداری کے ایک روز بعد ہوا۔ نئی کابینہ کے اہم عہدوں پر تقرریاں ہونا باقی ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی اربل شہر میں ایک حملے میں کم سے کم ایک سو ایک افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ |