دو عراقی اہلکار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دو مختلف حملوں میں اس کے دو اعلیٰ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا حملہ آوروں نے نائب وزیر اعظم کے معاون میجر جنرل محسن عبدالصداح کو الدورا میں ان گھر میں قتل کر دیا۔ ایک دوسرے حملے میں لیفٹنٹ کرنل خلیل ابراہیمی کو کام پر جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ بغداد کے جنوب میں چار لوگ ایک مارٹر گولے کا شکار ہو گئے۔ اس واقعے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ بغداد کے شمالی میں دو عراقی فوجی ایک خود کش حملے میں ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ تکرت میں ایک فوجی ناکے پر پیش آیا۔ اس حملے میں تین امریکی فوجیوں سمیت چودہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||