عراق: خاتون ایم پی کا قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں ایک خاتون رکن اسمبلی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ لامیہ عابد خدوری عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی کی مخلوط حکومت میں شامل تھیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے ان کے گھر کے دروازے پر دستک دی تھی اور جب انہوں نے دروازہ کھولا تو ان کو گولی مار دی گئی۔ مسز خدوری کچھ ہی دیر پہلے پارلیمان کے اجلاس کے بعد گھر لوٹی تھیں۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ عراق میں عام انتخابات جنوری میں ہوئے تھے اور یہ انتخابات کے بعد کسی رکن پارلیمان کی پہلی ہلاکت ہے۔ مسز خدوری کا قتل اس وقت ہوا ہے جب نامزد وزیر اعظم ابراہیم جعفری نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں اہم اعلان کرنے والے تھے۔ اس سے پہلے امریکی فوج کے جائنٹ چیفس آف سٹاف کے چئرمین جنرل رچرڈ مائیرز نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ عراق میں مزاحمتکار ایک سال بعد بھی اتنے ہیں منظم اور سرگرم ہیں جتنے ایک سال پہلے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں مزاحمتکار روزانہ پچاس سے ساٹھ حملے کرتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||