BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 April, 2005, 02:21 GMT 07:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مزاحمت کارروں کی طاقت برقرار‘
جنرل مائر
مزاحمت کارروں کے حملے کی طاقت برقرار ہے: جنرل مائر
امریکی فوج کے چیئرمین جائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل رچرڈ مائرز نے کہا ہے کہ عراق میں مزاحمت کارروں کے حملے کرنے کی صلاحیت ابھی تک اتنی ہے جتنی گزشتہ برس تھی۔

جنرل رچرڈ مائرز نے کہا کہ ہر روز پچاس سے ساٹھ حملے ہو رہے ہیں اور اتنی ہی تعداد میں حملے پچھلے سال بھی کیے جا رہے تھے۔

جنرل مائر نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ حملوں میں حالیہ تیزی کسی خاص مہم کا حصہ ہے یا نہیں۔

جنرل مائر نے کہا کہ حملوں کی تعداد سے مزاحمت کارروں کے زور کو ماپنا صیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھے سے زیادہ حملوں کو ناکام بنا دیا جاتا ہے۔

پینٹاگون میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق عراق میں انتخابات کے بعد وہاں امید کی جو فضا بنی تھی وہ اب ختم ہو چکی ہے۔

امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کا کہنا ہے کہ عراق میں مزاحمت کارروں کے خلاف کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ عراق میں سیاسی نظام کو چلنے دیا جائے تاکہ وہ وہاں جڑیں پکڑ سکے۔

وزیر دفاع رمز فیلڈ نے کہا مزاحمت کارروں کو شکست صرف عراق کے لوگوں ہی دے سکتے ہیں اور وہ شکست صرف اسلحہ کے زور پر نہیں بلکہ سیاست میں ترقی کرکے ہی دی جا سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد