ابوغریب پر حملہ،40 امریکی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابو غریب جیل پر مزاحمت کاروں کے حملے میں چالیس سے زیادہ امریکی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حملے میں بارہ قیدی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آوروں کی تعداد چالیس سے ساٹھ تک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کا آغاز ہفتے کی شام کو دو کار بم دھماکوں سے ہوا جس کے بعد چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے جیل پر حملہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ بہت منظم حملہ تھا تاہم امریکی فوجیوں نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب حالات ان کے قابو میں ہیں۔ ابوغریب جیل میں تین ہزار سے زائد افراد کو قید کیا گیا ہے۔ اس جیل پر پہلے بھی مارٹر بموں سے حملے کیے جا چکے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب عراقی اور امریکی حکام اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ جنوری میں ہونے والے انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||