ابو غریب جیل کے تیس قیدی فرار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے زیر نگرانی چلنے والی عراقی جیل ابو غریب سے تیس قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی پولیس تیس ایسے قیدیوں کو ڈھونڈ رہی ہے جو ابو غریب جیل سے کہیں اور منتقلی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ عراق میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ کل اڑتیس قیدی فرار ہوئے تھے لیکن ان میں آٹھ کو عراقی پولیس نے فوراً گرفتار کر لیا۔ امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں سے کوئی بھی مزاحمت کار نہیں ہے اور وہ تمام کے تمام دوسرے جرائم میں ملوث ہیں۔ دریں اثنا عراق میں ایک مسافر بس امریکی فوجی ٹینک کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے کم از کم چھ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||