BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 April, 2005, 09:23 GMT 14:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مارٹر حملہ، تین امریکی ہلاک
فائل فوٹو
مدائن میں یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے
امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق عراق کے مغربی قصبے رمادی میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک ایک مارٹر حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور اس حملے کے بعد ایک نزدیکی مسجد میں جا چھپے لیکن جب عراقی افواج نے علاقے کی تلاشی لی تو انہیں کچھ نہیں ملا۔

رمادی کا قصبہ انبار کے صوبے میں واقع ہے۔ صوبہ انبار میں امریکی اور عراقی افواج گزشتہ کئی ماہ سے مزاحمت کاروں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔

ادھر عراقی اور امریکی افواج نے مدائن شہر میں یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

عراقی اور امریکی افواج نے قصبے کے نزدیک پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ عراقی کمانڈوز نے شہر کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اور وہ امریکی فوج کی پشت پناہی میں شہر میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ خود کار ہتھیاروں سے مسلح سینکڑوں عراقی فوجییوں اور فوجی گاڑیوں نے مدائن شہر میں داخل ہونے کی کوشش شروع کر دی ہے جبکہ امریکی افواج نے شہر میں داخل ہونے والے دو اہم پلوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ مدائن شہر میں مسلح سنّیوں نے شہر میں رہنے والے کچھ شیعوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور شیعوں کے شہر نہ چھوڑنے کی صورت میں یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ تاہم یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ کتنے افراد کو یرغمال بنایا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد