بعقوبہ 9 ہلاک، مدائن درجنوں یرغمال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق سے ملنے والی اطاعات میں بتایا گیا ہے بعقوبہ کے ایک خود کش حملے میں پانچ پولیس والوں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ہیں اور امریکی فوجی اور عراقی سکیورٹی دستے بغداد کے جنوب میں واقع مدائن نامی شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس شہر میں مزاحمت کاروں نے درجنوں شیعوں کو یرغمال بنالیا ہے اور انہیں ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔ گزشتہ روز مزاحمت کاروں نے کئی مقامات پر حملے کیے اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس میں بتایا جاتا ہے کہ نو افراد ہلاک ہوئے۔ بغداد سے بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہےکہ دوپہر کے وقت ایک خود کش بمبار ایک ریستوران میں داخل ہوا اور خود کو بم سے اڑا دیا۔ اس وقت ریستوران میں کئی پولیس والے کھانا کھا رہے تھے جو اس حملے کا نشانہ بنے۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ان حملوں میں تیزی آ گئی ہے جب کہ جنوری میں انتخابات کے بعد ان میں قدرے کمی آ گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ شیعوں کو اغوا کرنے والے مطالبہ کر رہے ہیں کہ شیعہ مدائن شہر سے چلے جائیں۔ عراقی وزارتِ داخلہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مدائن اس کے کنٹرول سے باہر ہے۔ بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے نو افراد میں پانچ پولیس والے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||