عراق: بم دھماکے، چودہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق بغداد کے مغرب میں عراقی نیشنل گارڈز کے ایک فوجی قافلے پر بم حملے میں نو افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ ابو غریب جیل کے قریب ہوا ۔ ایک اطلاع کے مطابق فوجیوں کے جوابی حملے کے نتیجے میں ایک عام شہری بھی ہلاک ہوا ۔ اُدھر بغداد ائیرپورٹ کے قریب ایک امریکی گشتی دستے کے قریب بھی دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس حملے میں ایک عراقی ہلاک اور تین امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے بعقوبہ میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک دس سالہ بچی سمیت دو راہگیر ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ان میں سے ایک بم چند ماہ قبل قتل کر دیے جانے والے ایک سابق حکومتی اہلکار کے گھر کے باہر پھٹا۔ ایک اور واقعہ میں بصرہ کی جنوبی بندرگاہ کے قریب ایک کار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد ہلاک اور قریب سے گزرتے ہوئے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||