BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 April, 2005, 11:55 GMT 16:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: خودکش حملہ، نو ہلاک
عراق (فائل فوٹو)
عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک شیعہ مسجد پر خود کش بم حملے کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

حملے کے وقت مسجد میں نماز ہو رہی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو مسجد کی پچھلی دیوار سے ٹکرا دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس دھماکے میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دریں اثناء ایک عراقی شدت پسند گروپ نے کہا ہے کہ بغداد میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کو انہوں نے نشانہ بنایا تھا اور اس میں زندہ بچ جانے والے عملے کے ایک رکن کو انہوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

شدت پسند گروپ ’اسلامک آرمی‘ نے ایک ویب سائٹ پر ویڈیو فلم پر دکھائی ہے جس میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ اور اس میں بچ جانے والے عملے کے ایک رکن کو گولی مار کر ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس ہیلی کاپٹر میں سوار گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں چھ امریکی ٹھیکہ دار، بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے عملے کے تین ارکان اور فجی سے تعلق رکھنے والے دو گارڈز شامل تھے۔

بلغاریہ کے حکام نے کہا تھا کہ اس ہیلی کاپٹر کو راکٹ کے ذریعے فائر کیے گئے ایک گرنیڈ سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسلامک گروپ تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو فلم میں ایک کیمرہ میں کو ہیلی کاپٹر کے ملبے کی طرف بھاگتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کیمرہ مین نے ایک زخمی پر فوکس کیا۔ اس زخمی کو کھڑے ہونے کا حکم دیا گیا جس پر اس نے کہا اس کی ٹانگ ٹوٹ چکی ہے اور وہ چلنے کے قابل نہیں ہے۔

زخمی کو سہارا دے کر کھڑا کیا گیا اور پھر اس کو سر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد