BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 April, 2005, 15:29 GMT 20:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دجلہ اور حدیثہ سے 69 لاشیں برآمد
حدیثہ
دجلہ سے اب تک انچاس کے قریب لاشیں نکالی جا چکی ہیں
عراق میں دریائے دجلہ سے اب تک انچاس کے قریب لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ مزید لاشیں برآمد ہو سکتی ہیں۔

اس سے قبل عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع حدیثہ کے فٹبال سٹیڈیم سے 19 عراقیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ان لا شوں میں اکثر کو ہلاکت سے قبل شدید تشدد کا نشانہ بنیا گیا تھا۔

عراقی صدر جلال طالبانی کا کہنا ہے کہ انہیں ہلاک ہونے والوں کا بھی پتہ اور ان کا بھی جنہوں نے انہیں ہلاک کیا ہے۔

دریائے دجلہ سے جو لاشیں برآمد کی گئی ہیں ان میں مردوں، عورتوں اور بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ ان میں سے اکثر کو گردن کا ٹ کر اور ذبح کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔

دجلہ سے لاشیں اسواریہ کے مقام پر برآمد کی گئی ہیں جو مدائن نامی اس شہر کا نشیبی مقام ہے جہاں شدت پسندوں نے بتایا گیا تھا کہ کئی شیعوں کو یرغمال بنا لیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ مدائن سے نکل جائیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو انہیں ہلاک کر دیا جائے گا۔

لیکن اس دھمکی کے بعد جب عراقی اور امریکی فوجی دستوں نے مدائن کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی تو انہیں کسی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

حدیثہ کے فٹبال سٹیڈیم میں جن لوگوں کو ہلاک کیا گیا ہے انہوں نے بظاہر عام شہریوں کا سا لباس پہنا ہوا تھالیکن کہا جاتا ہے کہ وہ دراصل عراق کے نیشنل گارڈ سے تھا۔

عراقی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ان گارڈز کو اغوا کیا گیاتھا اور پھر سٹیڈیم لے جا کر دیوار سے لگا کر کھڑا گیا اور گولیوں کو نشانہ بنا دیا گیا۔

اس دوران بغداد ہونے والے ایک حملے میں دو شہری ہلاک ہو گئے اس حملے میں امریکی گشتی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد