’امریکی فوج کی ضرورت ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے نئے عبوری صدر جلال طالباني نے کہا ہے کہ عراق کی فوج کی ازسر نو تشکیل تک امریکی قیادت میں اتحادی فوج کی عراق میں ضرورت ہے۔ جلال طالبانی کو جن کا تعلق کردستان سے ہے جمعرات کو عراق کی عبوری اسمبلی نے صدر کے عہدے پر منتخب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال میں عراق کی فوج کی تشکیل دو سال کے اندر مکمل ہو جائے گی۔ ہفتے کو بغداد میں شیعہ رہنما مقتدی الصدر کی اپیل پر ہزاروں عراقیوں نے بغداد پر امریکی قبضے کے دوسال پورے ہونے پر امریکی فوج کی عراق میں موجودگی کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ طالبانی نے مقتدی الصدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کی تاریخ کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عراق میں نئے آئین کے تحت اسلامی حکومت کے قیام کے امکان کو رد کر دیا۔ دریں اثنا سابق نگران وزیر اعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ پارلیمان میں ان کے حامی حکومت میں شامل ہو جائیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے حزب اختلاف میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا۔ ایاد علاوی کے ایک ترجمان نے کہا کہ نئی حکومت میں عہدوں کی تقسیم پر بات چیت ہو رہی ہے۔ایاد علاوی کے گروپ کے پاس چالیس سیٹیں ہیں اور ان کی حکومت میں شمولیت سے حزب اقتدار کی نمائند حیثیت میں اضافہ ہو جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||