بغداد دھماکے میں دو امریکی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو امریکی فوجی ایک بم حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب فوجی شہر کے گشت پر نکلے ہوئے تھے۔ منگل کے روز ہونے والے ایک اور واقعے میں ہوائی اڈے کی سڑک کے نزدیک ایک دھماکے میں چار فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں سات عراقی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بغداد کے شمال میں ایک کار بم حملے میں کم از کم نیشنل گارڈز کے چھ اراکین ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ حملہ بغداد کے اعظمیہ ڈسٹرکٹ میں ہوا جس میں چالیس دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||