عراق: ہیلی کاپٹر تباہ 11 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے قریب ایک ہیلی کاپٹر کی تباہی میں 11 اور تشدد کے دوسرے واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق بغداد کے شمالی مشرق علاقے میں ایک ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے تین افراد سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ٹیلی ویزن پر ہیلی کاپٹر کو زمین پر گرنے کے بعد جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ امریکی ٹھیکیدار، بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے عملے کے تین ارکان اور فلیپائن کے دو گارڈ شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر روسی ساخت کا تھا۔ امریکی فوجی ذرائع کے مطابق طیارہ زمین سے چلائے گئے ایک میزائل کی زد میں آ کر تباہ ہوا۔ یہ واقعہ بغداد میں جمعرات کو دو غیرملکیوں کی ہلاکت کے چند ہی گھنٹے بعد پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے یہ دونوں افراد ٹھیکیدار تھے اور ان کی ہلاکت سڑک کے کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ہوئی۔ اس کے علاوہ بدھ کو عراق کے سبکدوش ہونےوالے وزیراعظم ایاد علاوی کے کاررواں پر ایک خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایاد علاوی کو تو کوئی گزند نہیں پہنچی لیکن لیکن ان کے حفاظتی عملے میں شامل دو پولیس والے ہلاک ہوگئے۔ عراق میں مزاحمت کار اس سے پہلے بھی امریکی ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں لیکن بی بی سی کے نامہ نگار جم میور کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے وجود میں آنے کے بعد مزاحمت کاروں نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||