BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 May, 2005, 06:11 GMT 11:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں تشدد کی لہر، 22 ہلاک
News image
عراق کے دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی فوج کو نشانہ بنانے کے لیے کئی حملے کیے گئے ہیں جن میں کم از کم بائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ تیرہ افراد اس وقت مارے گئے جب متھانا ائربیس میں بھرتی کے ایک سینٹر پر بمبار نے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ خود کو بھی ہلاک کر دیا۔

شہر کے مغربی حصے میں مسلح افراد نے جن کی شناخت نہیں ہو سکی دو مختلف چوراہوں پر پولیس کی ان پارٹیوں پر گولیاں داغ دیں جو گشت پر تھیں۔ ان حملوں میں نو پولیس افسران کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

حملوں کی یہ تازہ ترین لہر کرد شہر اربیل پر اس خوفناک خودکش حملے کے محض ایک دن بعد اٹھی ہے جس میں تقریبا ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

منگل کے روز عراق میں نئی حکومت نے حلف اٹھایا تھا۔

عراق میں مزاحمت کار عراقی پولیس اور رضاکاروں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں عراقی پولیس یا اس کی حمایت کرنے والے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھی ہیں۔

ائر بیس پر جو حملہ ہوا اس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

یہ ائر بیس اس علاقے میں واقع ہے جہاں حکومت کے دفاتر ہیں اور یہیں سے عراقی نیشنل گارڈز کی بھرتی بھی کی جاتی ہے۔ اکثر خودکش بمباروں نے اس نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد