لِنڈی انگلینڈ کا اقبالِ جرم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خاتون فوجی پرائیویٹ لِنڈی انگلینڈ کے وکیل نے بتایا ہے کہ ان کی موکلہ عدالت میں ابوغریب جیل میں قیدیوں سے بدسلوکی کا اقبالِ جرم کر لیں گی۔ بائیس سالہ پرائیویٹ لِنڈی انگلینڈ اقبالِ جرم کرنے پر اس لیے آمادہ ہوئی ہیں کیونکہ ان کو ملنے والی زیادہ سے زیادہ سزا کم ہو کر گیارہ برس رہ جائے گی۔ پرائیویٹ لِنڈی انگلینڈ عراق کی بدنامِ زمانہ ابوغریب جیل میں قیدیوں سے کی جانے والی بدسلوکیوں کے سکینڈل کی علامت بن گئی تھیں۔
وہ پیر کے روز ٹیکساس کی فوجی عدالت میں پیش ہوں گی۔ پرائیویٹ لِنڈی انگلینڈ کے وکیل کپٹن جونیتھن کرسپ نے بتایا ہے کہ ان کی موکلہ نے اقبالِ جرم کر لینے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ انہیں سولہ یا زائد برس کے بجائے زیادہ سے زیادہ گیارہ برس کی سزا ہو۔ وکیل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ لِنڈی انگلینڈ عدالت میں سات الزامات کا اقبالِ جرم کریں گی جن میں، سازش، ظلم، قیدیوں سے بدسلوکی اور نازیبا حرکات کا ارتکاب شامل ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ لِنڈی انگلینڈ کے خلاف دو الزامات خارج کر دیئے جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||