 |  مارک کولی ایک عراقی قیدی کو فورک لفٹر پر لٹکا کر لے جا رہا ہے |
عراقی قیدیوں سے بد سلوکی کے مرتکب تین برطانوی فوجیوں کو سنائی جانے والی سزاؤں پر عمل شروع ہو چکا ہے اور ان کے جنرل سر مائیکل جیکسن نے کہا ہے کہ وہ جو کچھ ہوا ہے وہ اس پر عراقی عوام سے معافی کے طلب گار ہیں۔ جن تین فوجیوں کو سزائیں ہوئی ہیں ان میں سب سے سینیئر فوجی کارپرل ڈینیئل کینئین کو اٹھارہ ماہ کی قید کی سزا ہوئی ہے۔ جبکہ مارک کولی کو دو سال قید کی سزا دی گئی۔ ڈیرن لارکن واحد ملزم ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ اسے پانچ ماہ کی سزا دی گئی ہے۔ ڈیرک لارکن کے وکیل نے بتایا ہے کہ ’اس نے اپنی بے حماقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایک نہائت بےہودہ اور احمقانہ حرکت ہوئی ہے اور وہ اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے لیے موقع کی تلاش میں تھا،۔ |