BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 February, 2005, 01:20 GMT 06:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: برطانوی فوجیوں کو سزائیں
برطانوی
برطانوی فوجی مارک کوولی نے ایک عراقی قیدی کو فورک لفٹ سے باندھ کر ہوا میں لٹکائے رکھا
ایک فوجی عدالت نے تین برطانوی فوجیوں کو دو سال پہلے بصرہ میں عراقی شہریوں کے ساتھ بد سلوکی کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیا ہے۔

فوجی عدالت نے یہ فیصلہ ڈیڑھ سال کی سماعت کے بعد کیا ہے۔ بدسلوکی کے یہ واقعات اس وقت رونما ہوئے تھے جب مئی دو ہزار تین میں ان افراد کو لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ان میں سے ایک لینس کارپرل مارک کوولی نے ایک عراقی قیدی کو فورک لفٹ سے باندھ کر ہوا میں لٹکائے رکھا ۔

جب کہ ایک اور فوجی ڈیرن لارکن نے ایک عراقی قیدی پر کھڑے ہونے کے الزام کا اعتراف کیا۔

ان فوجیوں کے سیکشن کمانڈر ڈینیل کینین پر یہ الزام ثابت ہوا ہے کہ انہوں نے برطانوی فوجیوں کو ایک عراقی قیدیوں سے بد سلوکی پر اکسایا اور جب یہ بد سلوکی ہوئی تو اس کی اطلاع دینے میں ناکام رہے۔

ان تین فوجیوں کی سزا جمعہ سے شروع ہو گی۔

عراقی شہریوں سے بدسلوکی کا یہ واقعہ جنبی عراق کے شہر بصرہ میں میں پیش آیا تھا۔

اس سلسلے میں ایک اور برطانوی فوجی گیری باٹلیم کو ان واقعات کی تصاویر اتارنے کے الزام میں اٹھارہ ماہ کی قید سنائی گئی ہے۔

ملٹری جج کا کہنا ہے کہ اس نے برطانوی آرمی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد