بدسلوکی کے واقعات کی تحقیقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے نئے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ امریکی فوج کے ایک ترجمان نے کابل میں کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات بحریہ کر رہی ہے جس کے پاس افغانستان میں تعینات دو ہزار امریکی میرینز کے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار ہے۔ یہ عراق کے بدنام زمانہ ابو غریب جیل میں عراقی قیدیوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی بدسلوکی کے واقعہ کے بعد افغانستان میں ہونے والی تیسری تحقیقات ہوں گی۔ بدسلوکیوں کے ان الزامات کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کے زیرِ نگراں بیس کے قریب جیلوں کا ازسرِ نو جائزہ لیا گیا ہے۔ افغانستان میں ہلاک ہونے والے پانچ قیدیوں کی ہلاکت کی تحقیقات بھی ہو رہی ہیں۔ ان میں سے تین امریکی فوجیوں کے زیرِ حراست ہلاک ہوئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||