امریکی آپریشن: سترہ افغان ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک امریکی فوجی ترجمان کے مطابق افغانستان کے جنوبی علاقے میں امریکی فوج نے ایک جھڑپ میں سترہ افغان عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ قندہار میں کیا گیا یہ آپریشن گزشتہ ایک سال کے دوران سب سے بڑی فوجی کارروائی تھی۔ افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ’طالبان جنگجو‘ تھے۔ تین امریکی فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان میں بیس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ افغان حکام کے مطابق جھڑپ بدھ کو شروع ہوئی تھی جب امریکی اور افغان فوجوں نے قندہار کے ایک صوبے میں یہ آپریشن شروع کیا۔ قندہار کی حکومت کے ترجمان خالد پشتون نے بتایا کہ جھڑپ تین سو افغان اور بہت سے امریکی فوجیوں کے درمیان ہوئی۔ ان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہے جبکہ امریکی یہ تعداد سترہ بتاتے ہیں۔ پشتون کا کہنا ہے کہ آٹھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||