برطانوی فوجیوں پر مقدمہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چار برطانوی فوجیوں پر عراق میں قیدیوں کے ساتھ برا سلوک کرنے کے الزامات پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان فوجیوں پر قیدیوں کو زدو کوب کرنے اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ جنسی فعل کرنے پر مجبور کرنے کے الزامات ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس مبینہ بد سلوکی کے ثبوت تصویروں میں موجود ہیں ۔ انہوں نے اس بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا کہ یہ یہ واقعات کب اور کہاں ہوئے۔ اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ مقدمہ کب شروع ہوگا۔ یہ فوجی رائیل فیوسلئیر کی پیادہ ریجیمنٹ کے ہیں۔یہ کیس ان 75 واقعات میں سے ایک ہے جن میں فوجی پولیس مبینہ بد سلوکی اور ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہی ہے |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||