BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 May, 2004, 11:33 GMT 16:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’گھنٹوں ظلم ہوا‘ عراقی قیدی
عراق
حیدر صبر عبد امریکی مظالم کا شکار
حیدر صبر عبد نے نیو یارک ٹائمز کو اپنی روداد سناتےہوئے کہا کہ اس پر جو بیتی ہے وہ اتنی تکلیف دہ ہے کہ وہ اب شاید پلٹ کر اپنے گھر بھی نہ جا سکے۔بلکہ شاید وہ اب عراق میں ہی نہ رہنا چاہے۔

لیکن اب امریکی فوج کے مبینہ طور پر کئے گئے اس بہیمانہ سلوک کی تصویریں شائع ہو چکی ہیں اور منگل کو جب یہ تصاویر ایک بار پھر حیدر نے دیکھیں تو اس میں مسکراتے ہوئے تین امریکی فوجیوں میں سے ایک کو پہچانتے ہوئے حیدر صبر نے کہ ’ یہ تو جائنر ہے‘۔

حیدر کے پہچانے گئے اس امریکی فوجی نے برہنہ عراقی قیدیوں کے منہ ڈھانپ رکھے تھےاور انہیں ایک دوسرے پر لیٹنے پر مجبور کیا ہوا تھا۔

اسی تصویر کو مزید غور سے دیکھتے ہوئے حیدر صبر نے ایک خاتون فوجی کو پہچانا اور کہا کہ ’یہ مس مایا ہے۔‘

اسی نوعیت کی تصاویر میں سے ایک میں حیدر نے خود کو بھی پہچان لیا۔

ایک قیدی کی روداد
 ’ سچ تو یہ ہے کہ ہم نہ تو دہشت گرد ہیں اور نہ ہی حملہ آور۔ ہم تو بس عام لوگ ہیں اور یہ بات امریکی تفتیش کاروں کو پتہ تھی۔‘
حیدر صبر عبد

چونتیس سالہ حیدر صبر عبد ان قیدیوں میں سے ایک ہے جسے ابو غریب کی جیل میں امریکی فوجیوں نے تقریبا دو گھنٹوں تک اپنی بد سلوکی کا نشانہ بنایا تھا۔

حیدر کا کہنا ہے کہ اس دوران نہ تو کبھی اس سے تفتیش کی گئی اور نہ ہی اس پر کوئی الزام عائد کیا گیا۔

جب ابو غریب کی جیل کے حکام سے اس معلومات پر بات نوعیت کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔

بقول حیدر ’ سچ تو یہ ہے کہ ہم نہ تو دہشت گرد ہیں اور نہ ہی حملہ آور۔ ہم تو بس عام لوگ ہیں اور یہ بات امریکی تفتیش کاروں کو پتہ تھی۔‘

حیدر نے چھ ماہ ابو غریب کی جیل میں گزارے لیکن امریکی فوج کے خلاف اسکے لہجے میں غصہ نہیں تھا۔ اسکے بقول ’ بیشتر اوقات انہوں نے ہم سے کوئی بد تمیزی نہیں کی۔ لیکن نہ جانے نومبر سے انہیں کیا ہوا وہ یکسر بدل گئے اور اس طرح کی بد سلوکیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد