عراق میں امریکی حکام نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی قصبے دیوانیہ میں مقتدیٰ الصدر کے حامیوں سے جھڑپ کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی حکام نے کہا تھا کہ بغداد کے جنوب مغرب میں واقع کربلا شہر میں امریکی فوجی دستوں نے مقتدیٰ الصدر کے دس حامیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ جنرل مارک نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ یہ لڑائی کربلا میں اس وقت ہوئی جب امریکی فوج نے ان عمارتوں پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش جس پر مزاحمت کاروں قابض ہو گئے تھے۔ تشدد کے ایک اور واقع میں امریکی کی اتحادی فوج کے دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ ان میں ایک امریکی فوجی کو جو ایک چوکی پر تعینات تھا ایک ٹرک نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ |