عراق میں عام بغاوت کا خطرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں وسیع تباہی کے حامل ہتھیاروں کی تلاش کرنے والی امریکی جماعت کے سابق سربراہ ڈیوڈ کے نے خبردار کیا ہے کہ عراق میں اتحادی افواج کے خلاف عوامی سطح پر بغاوت کا خطرہ ہے۔ ڈیوڈ کے عراق سروے گروپ کے سربراہ تھے اور ان کا تقرر امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے کیا تھا۔ انہوں نے اس سال جنوری میں اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔ بی سی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراق میں امن و امان بحال کرنے کے لئے موجودہ امریکی فورس میں پچاس فی صد اضافہ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیع تباہی کے ہتھیاروں کی عدم برآمدگی کے مقابلے میں بدامنی اور عراقی معیشت کی بحالی میں ناکامی کی وجہ سے اتحادی افواج کی ساکھ زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے پہلے انٹیلیجنس اداروں کی ناکامی کا سبب جلاوطن عراقیوں پر حد سے زیادہ انحصار تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||