BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 May, 2004, 00:46 GMT 05:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلوجہ کے شہریوں کا اظہار خوشی
News image
امریکی فوجی شہر سے جا رہے ہیں
عراق کے شہر فلوجہ میں تین ہفتوں سے زیادہ عرصہ تک جاری خونریز لڑائی کے بعد امریکی فوجوں کے انخلاء پر شہر کے عوام نے بڑے زور شور سے جشن منایا۔

بغداد میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس وقت فلوجہ پر ایک عراقی پرچم لہرا رہا ہے جہاں سے امریکی فوج کی واپسی امریکیوں پر فتح تصور کی جا رہی ہے۔

شہر کے میناروں سے شہریوں نے فتح کے نعرے لگائے اور عوام جوق در جوق سبز اسلامی پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور مسلح افراد نے خوشی کے اظہار میں فضا میں فائرنگ کی۔

تین ہفتے قبل فلوجہ میں چار امریکی ٹھیکہ داروں کے قتل اور ان کی لاشیں مسخ کئے جانے کے بعد امریکی فوج نے شہر پر جس طرح حملہ کیا تھا فلوجہ کے لوگوں نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔

اس حملے میں چھ سو سے زیادہ عراقی ہلاک ہوئے۔

اس وقت سے شہر میں امریکی فوج اور مسلح مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی ہو رہی تھی اور امریکی فوجوں نے شہر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔

گزشتہ سال یکم مئی کو صدر بش نے فاتحانہ انداز سے عراق میں جنگ کے خاتمہ اور مشن کی تکمیل کا اعلان کیا تھا جبکہ اس اعلان کے ٹھیک ایک سال بعد امریکی فوج کو فلوجہ سے نکلنا پڑا ہے۔ اور ستم ظریفی یہ ہے کہ اس کی جگہ صدام حسین کے ریپبلیکن گارڈز کے ایک سابق کمانڈر کی قیادت میں عراقی فوجی دستہ نے شہر میں مورچے سنبھالے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد