BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 May, 2004, 20:58 GMT 01:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: بدسلوکی پر مبنی رپورٹ
بدسلوکی کا مظاہرہ
ایک عراقی کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے امریکی فوجی
امریکی جریدہ نیویارکر نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جو عراقیوں کے ساتھ بدسلوکی کی تفیصلات کی دستاویز پر مبنی ہے۔

جریدہ نیویارکر کا کہنا ہے کہ بغداد کے باہر واقع ’ابو غریب‘ نامی جیل میں قیدیوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی مبینہ بدسلوکی کے بارے میں امریکی فوج کی ایک اندرونی رپورٹ کی نقل حاصل کر لی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس رپورٹ میں عراقی قیدیوں کے ساتھ امریکی فوج کی زیادتیوں کے متعدد واقعات کی تفصیلات درج ہیں۔ جس میں مجرمانہ حملوں اور زدوکوب کے واقعات بھی شامل ہیں۔

ادھر برطانوی فوج جو عراق میں تعینات ہے، انہوں نے برطانوی اخبار ڈیلی مرر میں شائع ہونے والی ان تصویروں کے بارے میں شبہات کا اظہار کیا ہے جس میں برطانوی فوجیوں کو عراقی قیدیوں کو مارتے پیٹتے اور ذلیل کرتے دکھایا گیا ہے۔

ایک تصویرمیں ایک برطانوی سپاہی کو ایک قیدی پر پیشاب کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

ان فوجیوں کا کہنا ہے کہ ان تصاویر میں برطانوی دستہ جس پر الزام لگایا گیا ہے اِس قسم کا سازوسامان استعمال ہی نہیں کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اس رپورٹ میں گواہوں کے بیانات اور تصویری شہادتیں بھی درج ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد