ہم شرمندہ ہیں: جنرل مِلر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں فوجی جیلوں کے امریکی انچارج نے عراقی قیدیوں سے بد سلوکی پر معافی مانگنے کی پیشکش کی ہے۔ جنرل جیفری ملِر نے کہا کہ وہ عراقی عوام سے بذات خود اسکی فوج کی جانب سے کی گئی ذیادتیوں کی معافی مانگنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے چند فوجی ایسی کارروائیوں میں ملوث تھے جنہوں نے امریکی قیادت میں کام کرنے والی ابو غریب کی جیل میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی اور غیر قانونی سلوک کرنے کی کوشش کی ۔ جنرل ملِر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریڈ کراس سے اپیل کی ہے کہ وہ باقاعدہ یہاں جیل میں اپنا دفتر قائم کرے۔ جنرل ملِر کی جانب سے یہ تفصیلی بیان ابو غریب کی جیل کے باہر کئی سو عراقی مظاہرین کے احتجاج کے بعد سامنے آیا۔ ابو غریب کی جیل میں ہی امریکی فوج کے عراقیوں پر مظالم کی تصویریں کھینچی گئی تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||