BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 January, 2005, 01:41 GMT 06:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امن افواج کی جنسی زیادتیاں
امن فوجی
امن فوج میں کئی ملکوں کے فوجی شامل ہیں
اقوام متحدہ کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کے کانگو میں اس کی امن فوج کے بعض ارکان عورتوں اور بچوں سے جنسی زیادتی کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔

ان تحقیقات کا آغاز ان اطلاعات کے بعد کیا گیا کہ کانگو کے مشرقی شہر بنئی میں متعین امن فوج کے ارکان جنسی زیادتیوں میں ملوث ہیں اور عورتوں اور لڑکیوں کو پیسے دے کر ورغلاتے ہیں۔

ان اطلاعات کے مطابق ان میں سے بعض بچوں کی عمریں تیرہ سال تک بتائی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسے ستر سے زائد جن معاملات میں سے جن چھ واقعات کی تحقیات ان میں حقائق الزامات کی تائید کرتے ہیں۔

کہا گیا ہے کہ امن فوج کے ارکان بالعموم کھانے پینے کی اشیا اور رقوم کے بدلے میں جسمانی لذت حاصل کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار لیسی سونگ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

کانگو میں متعین کی جانے والی امن فوج کے گیارہ ہزار ارکان میں یورا گوئے، مراکش، تیونس، جنوبی افریقہ، اور نیپال کے فوجی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جن فوجیوں پر الزامات ثابت ہوں گے انہیں واپس ان کے ملکوں میں بھیج دیا جائے گا جہاں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد