عراق حملہ: تیرہ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر کام کرنے والوں کی گاڑی پر فائرنگ سے تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بقوبہ میں الفارس کے ہوائی اڈے سے کارکنوں کو بغداد لیے جانے والی منی بس کو دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے روک کر فائرنگ کر دی جس سے بس میں سوار دس کے دس کارکن ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق اس کے علاوہ تین عام شہری اس منی بس کے ایک کار سے ٹکرانے سے ہلاک ہوئے۔ عراق میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تشدد کے مختلف واقعات میں دو سو کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اردن کے پرنس حسن نے عراق کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے اس خانہ جنگی قرار دیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی کے ایک نمائندہ کو کہا کہ مشرقِ وسطی کے ممالک کی ایک کانفرنس بلائی جانی چاہیے تاکہ عراق کو ممکنہ تقسیم سے بچایا جا سکے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||