بغداد: ایک دن میں نو خودکش حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعہ کو بغداد میں نو خود کش حملوں میں سولہ لوگ ہلاک اور دو امریکی فوجیوں سمیت سوسے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے ۔ خود کش حملہ آوروں نے کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر شہر کے مختلف حصوں میں حملہ کیے۔ ایک خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی کو اس وقت امریکی فوجیوں کے قریب لا کر بم سے آڑا دیا جب وہ کچھ عراقی بچوں میں ٹافیاں بانٹ رہے تھے۔ اس حملے میں دو امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔ خود کش حملہ آوروں نے تمام دن عراقی سکیورٹی افواج کو اپنا نشانہ بنائے رکھا اور شہر کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے آٹھ فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں اکثریت عراقی فوجیوں کی تھی۔ عراق میں پچھلے کچھ ہفتے خود کش حملوں میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن اب پھر ان میں تیزی آ گئی ہے اور پچھلے ایک ہفتے میں بغداد کے اندر خودکش حملوں میں پچاس افراد مارے گئے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||