BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 July, 2005, 07:20 GMT 12:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خود کش حملے میں بیس ہلاک
عراق
بھرتی مرکز پر پہلے بھی کئی مرتبہ خود کش حملے ہوچکے ہیں۔
عراق کے دارلحکومت بغداد میں ایک فوجی بھرتی مرکز پر ایک خودکش حملے میں کم سے کم بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس مرکز کے باہر، جسے پہلے بھی کئی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے، ایک قطار میں کھڑے کئی دیگر افراد اس حملے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار رچرڈ گیلپن کا کہنا ہے کہ روزگار کی کمی کی وجہ سے خطروں کے باوجود فوج میں بھرتی کے خواہشمندوں کی کمی نہیں ہے۔

یہ حملہ بغداد کے مرکز میں سب سے محفوظ گرین زون کے قریب ہوا ہے جہاں سرکاری عمارات اور غیر ملکی سفارتی عملہ رہتا ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق حملہ آور بھرتی مرکز کے باہر قطار میں کھڑے لوگوں کے درمیان جا کھڑا ہوا اور دھماکہ خیز مواد کی بیلٹ کو اڑا دیا۔

نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ایسے حملوں کے باوجود بھرتی کے خواہشمند افراد کے لئے حفاظت کا کوئی خاص انتظام نہیں ہے اور انہیں مرکز کے باہر ہی کھڑا ہونا پڑتا ہے جس کے وجہ سے وہ ایسے حملوں کا باآسانی نشانہ بن جاتے ہیں۔

اسی اثناء میں شمالی شہر کرکوک میں ایک اور خود کش کار بم حملے میں کم سے کم تین شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک ہسپتال اور میونسپل بلڈنگ کے قریب ہونے والے اس دھماکے میں دس مزید افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد