BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 July, 2005, 22:22 GMT 03:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصری سفیر: ہلاکت کی تصدیق
News image
مسٹر ایھاب الشریف جون سے بغداد میں مصری سفارتخانے میں تعینات تھے
مصری حکومت کی تصدیق کی ہے کہ عراق میں اس کے سفیر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

عراق میں مصر کے سفیر ایھاب الشریف کو پانچ روز قبل بغداد سے اغواء کیا گیا تھا۔

ان کی ہلاکت کا دعویٰ عراق میں سرگرم عمل شدت پسند ابو مصعب الزرقاوی کے گروپ نے ایک انٹرنیٹ سائٹ کے ذریعے جاری کیے گیے اپنے پیغام میں کیا ہے۔

ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ایک وڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس کی آنکھیں بندھی ہوئی ہیں۔ وہ شخص مصری سفیر کے طور پر اپنا تعارت کراتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ عراق اور اسرائیل میں مصری سفارتخانوں میں تعینات رہ چکا ہے۔

مصر کے صدر حُسنی مبارک نے مسٹر شریف کے خاندان سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی حکومت عراق کی حمایت سے ختم نہیں کرے گی۔

مسٹر شریف کو سنیچر کے روز اغواء کیا گیا تھا اور ان کے نام والے شناختی کارڈوں پر بدھ کے روز ایک ویٹ سائٹ پر شائع کیا گیا تھا۔

بدھ کے روز ہی القاعدہ عراق کے نام سے جاری کیے گئے ایک بیان میں دھمکی دی گئی تھی کہ مسٹر شریف کو ہلاک کر دیا جائے گا کیونکہ وہ مرتد ہو چکے ہیں۔

بیان میں مصری حکومت کو امریکہ اور عراق کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

القاعدہ تنظیم اس سے پہلی بھی عراق میں کئی غیر ملکوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر چکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد