BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدارتی انتخاب کا نیا قانون منظور
مصر
مصر میں انتخابی قانون میں ترمیم کے بعد کئی امیدوار انتخاب میں حصہ لے سکیں گے
مصر کی پارلیمان کے ایوان زیریں نے آج اس آئینی ترمیم کو منظور کر لیا کے نتیجے میں آئیندہ کے صدارتی انتخابات میں ایک سے زائد امیدوار حصہ لے سکیں گے۔

اب تک صدر کے عہدے کیلئے مصر میں صرف ایک ہی امیدوار حصہ لیتا تھا اور رائے دہندگان اس کے حق میں یا مخالفت میں اپنا ووٹ ڈال سکتے تھے۔

اس نئی ترمیم کے بعد مصر میں حزب اختلاف کی پندرہ کے قریب سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوار صدارات کے عہدے کیلئے کھڑے کر سکیں گی۔ مگر مبصرین کے مطابق یہ نیا قانون امیدواروں کیلئے ایسی سخت شرائط بھی عائد کرے گا جس کے نتیجے میں بہر حال ہر ایک کیلئے صدارتی انتخابات میں حصہ لینا ممکن نہیں ہو گا۔

مثلاً انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ہر امیدوار کو کم از کم پینسٹھ ارکان پارلیمان کی تائید حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اس وقت اس پارلیمان میں صدر حسنی مبارک کی حکمران جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی بھاری اکثریت ہے۔ پارلیمان میں چھوٹی سی حزب اختلاف نے اس ترمیم کی مخالفت کی۔

مصر میں حزب اختلاف کی سب سے زیادہ فعال جماعت اخوان المسلمون پہلے ہی ارکان پارلیمان کو اس ترمیم کی مخالفت کر نے کیلئے اپیل کر چکی ہے۔

مصر کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ ترمیم ملک میں سیاسی اصلاحات کا آغاز ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے مطابق یہ صرف ایک ڈھکوسلا ہے۔

مصر میں اس دوران سیاسی دائیں بازو، قوم پرست اور اسلام پسند جماعتوں نے، سیاسی اصلاحات کیلئے گزشتہ چند ہفتوں سے اپنی جد و جہد تیز کررکای ہے۔

اخوان المسلمون کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کیے گئے حالیہ مظاہروں کے دوران اس کے دو ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

صدر حسنی مبارک کی طرف سے صدارتی انتخابات کے قانون میں کی گئی تبدیلی کے اعلان کا سیاسی اصلاحات کے آغاز کے طور پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔

صدر مبارک نے امریکی اور اندرون ملک دباؤ کے بعد ان اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد