BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حملے اسلام پسندوں کی واپسی نہیں
News image
وزیر اعظم احمد نازف کے مطابق حملوں میں سیاحت کو نشانہ بنایا گیا
مصری حکام نے اس امر کی تردید کی ہے کہ سنیچر کو ہونے والے حملے اسلام پسندوں کی واپسی کا اشارہ ہیں۔

مصر کے وزیر اعظم ڈاکٹر احمد نازف کے مطابق سنیچر کو ہونے والے حملے اپریل کے دوران قاہرہ میں ہونے والے بم دھماکے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا ردِ عمل ہے۔

حملے میں تین مشتبہ شدت پسند ہلاک اور چار غیر ملکیوں سمیت دس افراد زخمی ہوئے۔

شدت پسندوں نے نوے کی دہائی میں مصر میں کئی خوفناک حملے کیے تھے۔

سنیچر کے روز مصر میں حکام نے کہا تھا کہ قاہرہ میں ایک مشتبہ شدت پسند اپنا ہی گرینیڈ پھٹ جانے سے ہلاک ہو گیا ہے۔ اس حادثے میں سات دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق تین ہفتے قبل سیاحوں پر ایک حملے میں مطلوب شخص ایحاب یوسری یاسین کا پولیس سنیچر کے روز پیچھا کر رہی تھی کہ اس کے کپڑوں میں چھپا ہوا بم پھٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سے بھاگتے ہوئے جب یاسین نے قاہرہ کے ایجیپشین میوزیم کے سامنے والے مصروف پل سے سڑک پر چھلانگ لگائی تو اس کی جیب میں موجود کیلوں سے بنا ہوا دیسی ساخت کا بم پھٹ گیا جس سے یاسین موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

قاہرہ سے بی بی سی کی نامہ نگار حبہ صالح کے مطابق وزارتِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس واقع کے دو گھنٹے کے بعد یاسین کی ایک بہن اور منگیتر نے سیاحوں سے بھری ہوئی ایک بس پر گولیاں چلا دیں ۔ بیان کے مطابق اس کے بعد ان میں سے ایک خاتون نے دوسری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار دی۔

اس سے قبل سنیچر کو ہی پولیس نے یاسین کے دو ساتھی گرفتار کیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرانے شہر میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔

قاہرہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ان حملوں کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شدت پسندوں نے ملک میں سیاحوں کے خلاف دوبارہ تحریک شروع کر دی ہے۔

اپریل کے شروع میں قاہرہ کے بازار میں ایک خود کش حملے میں تین سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد