| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
قاہرہ: عمارت گرنے سے آٹھ ہلاک
مصر میں امدادی کارکن اس عمارت کا ملبہ ہٹانے اور وہاں پھنسے ہوئے افراد کو بچانے میں مصروف ہیں جو دارالحکومت قاہرہ میں گرگئی ہے۔ اب تک آٹھ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مرنے والے چھ افراد کا تعلق پولیس اور آگ بجھانے والے عملے سے ہے۔ یہ لوگ عمارت کے گرنے سے پہلے وہاں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کے لئے عمارت میں گئے تھے۔ اس واقعہ میں تقریباً تیس افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں جبکہ بعض اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ شہر کے گورنر کا کہنا ہے کہ عمارت کو چار منزل تک بنانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس پر سات غیرقانونی منزلیں تعمیر کر دی گئیں تھی۔ خیال ہے کہ آگ ایک ایسی دکان سے شروع ہوئی تھی جس میں آتشگیر مادہ رکھا ہوا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||