مصری پارلیمنٹ سے اخوان کی اپیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصری کی مذہبی سیاسی تنظیم اخوان المسلمون نے مصری پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے لیے مجوزہ آئینی ترمیم کو مسترد کر دے۔ مصر میں اس ترمیم کے تحت کسی بھی مصری شہری کو یہ حق حاصل ہو جائے گا کہ وہ مصر کے صدارتی انتخابات میں امیدوار بن سکتا ہے۔ اخوان کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کی منظوری سے صدارتی امیدوار پر یہ پابندی عائد ہو جائے گی کہ وہ برسرِ اقتدار جماعت ہی کا ہو ۔ مجوزہ ترمیم میں یہ شرط بھی ہے کہ جو بھی شہری مصر کے صدارتی انتخاب میں حصہ لے اسے کم سے کم پینسٹھ ارکانِ اسمبلی کی تائید حاصل ہونی چاہیے۔ اخوان المسلمون کے علاوہ بھی حزبِ اختلاف کی دوسری جماعتوں نے اس ترمیم پر تنقید کی ہے اور اسے بے معنی قرار دیا ہے۔ اخوان المسلمون کے رہنما محمد مہدی عاکف نے یہ اپیل اس وقت کی ہے جب مصری پارلیمنٹ منگل کو اس ترمیم پر غور کرنے والی ہے اور اور مصری حکومت اور اخوان کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اخوان المسلمون مصر میں ایک ممنوعہ جماعت ہے لیکن اس کے لوگ آزاد ارکان کے طور پر انتخاب میں حصہ لیتے ہیں۔ حالیہ جھڑپوں کے بعد بھی اخوان المسلمون کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||