BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 October, 2004, 22:12 GMT 03:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصر میں بم دھماکے، 30 ہلاک
۔
زخمی ہونے والے کئی افراد کو ایلات کے ہسپتال میں لایا گیا ہے
مصر کے تین سرحدی قصبوں میں بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پہلا دھماکہ جزیرہ نما سینا میں واقع مصر کے قصبے طابا کے ایک ہوٹل میں ہوا۔

طابا بحیرہ احمر میں واقع اسرائیلی سیاحتی مرکز ایلات کے قریب ہی واقع ہے۔

مصری پولیس کے مطابق دھماکے میں 30 اسرائیلی ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق دھماکہ ایک کار بم کے ذریعے کیا گیا۔ اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

ہلٹن
ہلٹن ہوٹل اسرائیلی سیاحوں میں مقبول ہے
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق طابا میں واقع ہلٹن ہوٹل کی دس منزلیں گر گئیں جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔

گزشتہ ماہ سکیورٹی حکام نے اسرائیلیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس علاقے میں جانے سے اجتناب کریں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ شدت پسند اسے نشانہ بنائیں۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کو ایلات کے ہسپتال میں لایا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوسرا دھماکہ مصر کے ایک اور سیاحتی مرکز نیوبا میں ہوا جو طابا اور شرم الشیخ کے درمیان واقع ہے۔

تیسرا دھماکہ مصری قصبے راس الشیطان میں ہوا۔

نیوبا اور راس الشیطان میں ہونے والے دھماکوں کے بارے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔

ایمبولنس
دھماکوں کے بعد درجنوں اسرائیلی شہری طابا کی سرحدی چوکی سے اسرائیل میں داخل ہوئے ہیں جبکہ اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر سے اسرائیلی سیاحوں کو واپس لانے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق حکام اسرائیلی سیاحوں کو واپس لانے کے لیے بسوں مصر بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ کم از کم دس ہزار اسرائیلی اس وقت بھی جزیرہ نما سینا میں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد