BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 April, 2005, 06:40 GMT 11:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصر میں حکومت مخالف مظاہرے
مصر مظاہرہ
پولیس نے مظاہرین کو یونیورسٹی کیمپس باہر سڑکوں پر نہیں نکلنے دیا
مصر میں یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے ملک میں سیاسی تبدیلی کے لیے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین میں سے زیادہ تر طلباء کا تعلق اخوان المسلمین سے تھا جنہوں نے قاہرہ اور نیل ڈیلٹاکے تعلیمی اداروں میں مارچ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو یونیورسٹی کیمپس تک محدود رکھا اور ان کو سڑکوں پر آنے سے روک دیا۔

مصر کے اسلامک، لبرل اور قوم پرست ملک میں 24 سالوں سے جاری ایمرجنسی قوانین کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ مظاہرین نے صدر حسنی مبارک سے صدارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

صدر حسنی مبارک 1981 میں انوار سادات کے قتل کے بعد ملک کے صدر بنے تھے اور وہ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں پانچویں مرتبہ کامیاب ہونے کی امید کر رہے ہیں۔ یہ پہلے انتخابات ہیں جن میں مخالف امیدواروں کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

پولیس کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 4000 طلباء نے قاہرہ میں الاظہر یونیورسٹی کے کیمپس میں مارچ کیا

اس کے علاوہ قاہرہ کی شمس اور ہلوان یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ نیل ڈیلٹا کی کفرالشیخ اور منصورہ یونیورسٹیوں سے بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔ .

کچھ طلباء نے اسٹوڈنٹس الیکشن پر سے حکام کے سکیورٹی کنٹرول کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

شمس یونیورسٹی کے طالب علم خالد سلطان کا کہنا ہے کہ یہ سب اصلاحات کا ایک حصہ ہے ہم طلباء کے الیکشن کے عمل کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت مصر آہستہ آہستہ اصلاحات کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں حسنی مبارک نے پہلی مرتبہ انتخابات میں حریف امیدواروں کو شرکت کی اجازت دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد