مصر: آئین میں ترمیم کی تجویز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر کے صدر حسنی مبارک نے مصری پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ آئین میں ترمیم کریں تاکہ صدارتی انتخابات میں ایک سے زیادہ امیدوار شریک ہو سکیں۔ ٹیلی ویژن پر مصری قوم سے اپنے براہِ راست خطاب میں حسنی مبارک نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد قانون کو قومی تاریخ سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس ترمیم پر پارلیمان میں ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ووٹنگ ہو گی۔ مصر کے موجودہ سیاسی نظام میں عوام ایک ریفرنڈم میں پارلیمان کے جانب سے نامزد کردہ صدارتی امیدوار کے حق یا مخالفت میں ووٹ ڈالتے ہیں۔ مصر میں 1970 میں انتخابی جماعتوں کے بحالی کے بعد سے صدر حسنی مبارک کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو پارلیمان میں اکثریت حاصل رہی ہے۔ امریکہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک پر جمہوریت کی بحالی کے لیے زور دیتا رہا ہے۔ حسنی مبارک انیسویں صدی کے مصری حکمران محمد علی کے بعد سب سے زیادہ مدت تک اقتدار میں رہنے والے مصری لیڈر ہیں۔ وہ 1981 میں صدر انور سادات کے قتل کے بعد مصر کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ 1987، 1993 اور 1999 میں انہیں دوبارہ مصر کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔ حسنی مبارک ستمبر میں پانچویں مرتبہ مصر کے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||