حسنی مبارک کا جرمنی میں آپریشن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر کے صدر حسنی مبارک علاج کی غرض سے جرمنی کے شہر میونخ پہنچ گئے ہیں۔ مصر کے چھہتر سالہ صدر مصری وزیر صحت اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ساتھ میونخ پہنچے ہیں۔ حسنی مبارک کی ریٹھ کی ہڈی کے آپریشن سے پہلے ان کی کئی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ مصر کے حکام اس سے پہلے حسنی مبارک کی بیماری کے بارے میں کئی ماہ سے شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے رہے ہیں۔ عرب کے کئی رہنماؤں نے حسنی مبارک کی صحت یابی کے لیے پیغامات بھیجے ہیں۔ حسنی مبارک نے مصر میں کبھی نائب صدر کا تقرر نہیں کیا۔ اب ان کی عدم موجودگی میں وزیر اعظم عاطف عبید ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||