مصر: شیرون عباس ملاقات متوقع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیرِاعظم ایرئیل شیرون اور فلسطینی صدر محمود عباس آئندہ ہفتے مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اگرچہ دونوں جانب سے سینئیر حکام شیرون عباس ملاقات کے سلسلے میں کوششوں میں مصروف تھے مگراس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا تھا کہ یہ ملاقات مصر میں ہوگی۔ اردن کے شاہ عبداللہ بھی اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں مصری انٹیلی جنس کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ سینئیر فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ محمود عباس بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔یہ فلسطینی اور اسرائیلی حکام کے درمیان چار برس کے دوران ہونے والی پہلی ملاقات ہے۔ بطور وزیرِاعظم ایرئیل شیرون مصری صدر حسنی مبارک سے بھی پہلی بار ملاقات کریں گے۔ اس اجلاس کا مقصد تشدد کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر غور کرنا ہے۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے سرکاری اعلان، قیدیوں کی رہائی، مفرور افراد کی معافی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کردار جیسے معاملات پر نتیجہ خیز بات چیت چاہتے ہیں۔ اس بات کے بھی اشارے ملے ہیں کہ اسرائیل ان میں سے زیادہ تر معاملات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیل نے امن وامان اور سکیورٹی سے حوالے سے کیے جانے والے فلسطینی اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلسطین شدت پسندوں کو غیر مسلح اور منتشر کر دے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||