شیرون عباس سے مطمئن ہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیرِاعظم ایریئل شیرون نے کہا ہے کہ وہ نومنتخب فلسطینی رہنما محمود عباس کی جانب سے تشدد کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ فلسطینی رہنما محمود عباس نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ مشترکہ جنگ بندی کی تجویز پر جلد از جلد عمل کرے۔ محمود عباس نے امریکی نمائندے ولیم برنز سے ملاقات کے بعد کہا کہ موجودہ صورتحال زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔ فلسطینی گروہ اس جنگ بندی پر عارضی طور راضی ہو چکے ہیں اور گزشتہ ہفتے کے دوران شدت پسند حملوں میں خاصی کمی آئی ہے۔ دریں اثناء غزہ کے علاقے میں فلسطینی میونسپل کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ یہ انتخابات فلسطینی علاقوں میں مرحلہ وار انتخابی عمل کا حصہ ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||