BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 January, 2005, 02:22 GMT 07:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’تاریخ ساز پیش رفت کا وقت‘
 کونڈا لیزا رائس
امریکی وزیر خارجہ یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر جا رہی ہیں اور ان کے اس دورے کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کوششوں کو فروغ دینا ہے
اسرائیلی وزیراعظم ایرئیل شیرون نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعلقات میں تاریخ ساز پیش رفت کے لیے انتہائی مناسب وقت آ گیا ہے۔

دریں اثنا امریکہ کے نئی وزیرخارجہ کونڈا لیزا رائس آئندہ ہفتے مشرقِ وسطیٰ کا دورہ شروع کر رہی ہیں اور ان کے اس دورے کا ایک اہم پہلو مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امریکی نقشہ راہ کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنا ہے۔

یروشلم میں بات کرتے ہوئے مسٹر شیرون نے کہا کہ اگر فلسطینی حکام شدت پسندوں کو قابو کرنے اور اسرائیل کے خلاف کارروائیاں روکنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے ’روڈ میپ‘ پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

امریکی سفیر ولیم برنز نے بھی مسٹر شیرون سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ گزشتہ کئی سال میں پہلی بار امن کے قیام کے لیے پیش رفت ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ وہ نومنتخب فلسطینی رہنما محمود عباس کی جانب سے تشدد کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

جب کہ فلسطینی رہنما محمود عباس نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ مشترکہ جنگ بندی کی تجویز پر جلد از جلد عمل کرے۔ محمود عباس نے امریکی نمائندے ولیم برنز سے ملاقات کے بعد کہا کہ موجودہ صورتحال زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔

فلسطینی گروہ اس جنگ بندی پر عارضی طور راضی ہو چکے ہیں اور گزشتہ ہفتے کے دوران شدت پسند حملوں میں خاصی کمی آئی ہے۔

دریں اثناء غزہ کے علاقے میں فلسطینی میونسپل کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں اور ان انتخابات میں اور تنظیموں کے علاوہ حماس کے امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد